فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو بیرونی فنڈنگ ہورہی ہے:وفاقی وزیر اطلاعات عطاءتارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد امن کے پیغام کو پھیلانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیما حیدر کے بعد ایک اور پاکستانی خاتون نے بھارتی شہری سے شادی کرلی
دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عزم
اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو بیرونی فنڈنگ ہورہی ہے، دہشتگرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ قومی پیغام امن کمیٹی سیکریٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
افغان سرزمین کا استعمال
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال ہورہی ہے، پیغام امن ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔








