لاہور سے اغوا کی گئی 5 سالہ بچی ایمان فاطمہ ساہیوال سے بازیاب، ملزمہ گرفتار
پولیس کی کاروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے لیاقت آباد سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی ایمان فاطمہ کو ساہیوال سے بازیاب کرکے ایک ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تحریک انصاف، مزدوروں اور نوجوانوں کا احتجاج، متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا
اغوا کا مقدمہ
ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شاہد نواز کے مطابق بچی کے اغوا کا مقدمہ اسکے والد نے تھانہ لیاقت آباد درج کروایا تھا۔ خاتون ملزمہ بچی کو اغوا کر کے ساہیوال لے گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کی تمام سرکاری اداروں کو کم سے کم ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت
بچی کی بازیابی
جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمہ کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرایا گیا۔
والدین کا شکریہ
بچی کو اسکے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے جنہوں نے بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔








