لاہور سے اغوا کی گئی 5 سالہ بچی ایمان فاطمہ ساہیوال سے بازیاب، ملزمہ گرفتار
پولیس کی کاروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے لیاقت آباد سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی ایمان فاطمہ کو ساہیوال سے بازیاب کرکے ایک ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی، ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق
اغوا کا مقدمہ
ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شاہد نواز کے مطابق بچی کے اغوا کا مقدمہ اسکے والد نے تھانہ لیاقت آباد درج کروایا تھا۔ خاتون ملزمہ بچی کو اغوا کر کے ساہیوال لے گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سرحد عبور کرتے ہوئے 40 افغان شہری شدید سردی سے جاں بحق
بچی کی بازیابی
جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمہ کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرایا گیا۔
والدین کا شکریہ
بچی کو اسکے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے جنہوں نے بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔








