لاہور میں غیر ملکی کرکٹ میچز پر جواء کروانے والا نیٹ ورک گرفتار
پولیس کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے غیر ملکی کرکٹ میچز پر جواء کروانے والے نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں زاہد حمید اور محمد عاطف شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھاکر 5 سال کرنے کا بل منظور
جواء کے طریقے
پولیس کے مطابق ملزمان آن لائن انٹرنیشنل کرکٹ میچز پر جواء کرواتے تھے، ملزمان مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء بھی کرواتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا متعدد سرکاری ڈپارٹمنس میں ڈاؤن سائزنگ کا فیصلہ
برآمدگی
ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، ایل سی ڈی، لیپ ٹاپ اور 1 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔
تفتیش کا عمل
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے چوکی انچارج ذوالفقار علی و ٹیم کو شاباش دی۔








