بارشیں نہ ہونے کے باوجود لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری، اولین ترجیح شہریوں کی صحت کا تحفظ ہے: سینئر وزیر مریم اورنگزیب

لاہور میں فضائی معیار میں بہتری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات سے گزشتہ سال کے مقابلے میں نئے سال میں لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری آئی۔ ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق 2025 کے بعد 2026 میں لاہور کے فضائی معیار میں مسلسل بہتری ریکارڈ کی گئی۔ بارش نہ ہونے اور موسم خشک رہنے کے باوجود وزیراعلیٰ مریم نواز کے بروقت اقدامات کی بدولت اے کیو آئی میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

فضائی معیار کی بہتری کے اعداد و شمار

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 تا 10 جنوری 2026 کے دوران لاہور کے مجموعی اے کیو آئی میں 58 پوائنٹس بہتری دیکھی گئی۔ سال 2025-26 کے 102 میں سے 60 دن فضائی معیار بہتر رہا، جو ماحولیاتی رجحان میں تبدیلی کا واضح ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شدید گرمی، آج ریکارڈ ٹوٹنے کا خدشہ

مہینوں کی بنیاد پر تبدیلی

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فضائی معیار میں مجموعی طور پر 20 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔ نومبر میں 192، دسمبر میں 13 اور اکتوبر میں لاہور کے فضائی معیار میں 8 پوائنٹس بہتری آئی۔ نئے سال کے پہلے مہینے جنوری میں فضائی معیار میں 28 پوائنٹس بہتری دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی کے ساتھ جو ہوا اس کا حساب اللہ لے گا، حمیرا اصغر کے والد کی میڈیا سے گفتگو

ماضی کے مقابلے میں نمایاں بہتری

اکتوبر 2025 میں اوسط اے کیو آئی 205 رہا جو اکتوبر 2024 کے 213 کے مقابلے میں 8 پوائنٹس بہتر ہے۔ اسی طرح، نومبر 2025 میں اوسط اے کیو آئی 261 رہا جبکہ نومبر 2024 میں 453 تھا، یوں 192 پوائنٹس کی نمایاں کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا 23 نکاتی ایجنڈا جاری

حکومتی اقدامات کی اہمیت

تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں میں کمی کے باوجود فضائی معیار کی بہتری حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔ ان اقدامات میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، غیر معیاری ایندھن، اور صنعتی اخراج کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں شامل ہیں۔

شہریوں کی صحت کی اولین ترجیح

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی اولین ترجیح شہریوں کی صحت کا تحفظ ہے۔ صاف ہوا کی فراہمی کے لیے اصلاحات اور جدید مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...