آئندہ ماہ وسط ایشیائی ریاستوں قازقستان اور ازبکستان کے صدور کا الگ الگ دورہ پاکستان متوقع
سفارتی کامیابیاں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی سفارتی کامیابیاں، وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں دو اہم برادر ممالک کے صدور پاکستان کا الگ الگ دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں کے پبلک تعلیمی اداروں کے طلبا کی رجسٹریشن اور فیس معافی کی تجویز وزیراعظم کو بھیجوا دی
اہم دورے
سما ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکیوف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزئیوف فروری 2026 کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے دورے کریں گے۔
معاہدے اور منصوبے
ذرائع کے مطابق پاکستان کے قازقستان اور ازبکستان کے ساتھ اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ قازقستان کے صدر اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شطرنج سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ ازبک صدر مرزئیوف کے ساتھ علاقائی روابط مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔ ازبکستان اور پاکستان میں ریلوے لائن منصوبہ آگے بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔ دونوں سربراہان مملک سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی رابطوں اور تعاون کے شعبوں پر بات چیت ہوگی۔








