ججوں کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ، این سی سی آئی کو درخواست جمع کرا دی گئی

اسلام آباد کے وکیل کی درخواست

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کے وکیل نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کے معاملے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کےلیے این سی سی آئی اے کو درخواست جمع کرادی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: ممکنہ خطرات کے پیش نظر وادی نیلم میں کل رات بلیک آوٹ رہا

سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا

دنیا ٹی وی کے مطابق وکیل کاشف شاہ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیس بک، ایکس، واٹس ایپ، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھا گیا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس عبہر خان گل کے خلاف مبینہ ریفرنس کو بنیاد بنا کر جھوٹا پروپیگینڈا کیا جارہا ہے۔ اس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے سے عدلیہ کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ویڈیوز میں چیف جسٹس کی ذاتی زندگی اور تعلیمی قابلیت کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کیا گیا۔

کارروائی کی درخواست

وکیل ہونے کے ناطے اس منفی کمپین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے این سی سی آئی اے پیکا ایکٹ کے سیکشن 20 کے تحت ذمہ داروں کا تعین کر کے قرار واقعی سزا دلوائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...