پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جعلی ای چالان ویب سائٹس اور فیک ایس ایم ایس سے ہوشیار رہنے کی ہدایت
آگاہی مہم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نام سے جعلی ای چالان ویب سائٹس اور فیک ایس ایم ایس کے بارے میں آگاہی مہم جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایتھلیٹ ثمر خان نے آرکٹک کے برف پوش علاقے میں 300 کلومیٹر طویل ڈاگ سلیج مہم کامیابی سے مکمل کرلی
ای چالان کی تصدیق
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ای چالان سے متعلق ایس ایم ایس صرف مستند نمبر 8070 سے موصول ہوتا ہے۔ شہری ای چالان کی تصدیق کے لیے سیف سٹی کی ویب سائٹ echallan.psca.gop.pk یا پبلک سیفٹی ایپ کا استعمال کریں۔ سیف سٹی کبھی ایس ایم ایس کے ذریعہ کیش، اکاؤنٹ یا بینک تفصیلات طلب نہیں کرتا، سیف سٹی شہریوں سے کسی بھی قسم کا کارڈ نمبر، پن کوڈ یا سکیورٹی کوڈ طلب نہیں کرتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ہر فرد کرسچن کمیونٹی کی خوشیوں میں شریک ہے جبکہ انڈیا میں انتہا پسند حملے کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ
مشکوک میسجز کی اطلاع
ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ شہری مشکوک یا جعلی میسجز ملنے پر فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 یا FIA سائبر ونگ سے رجوع کریں۔ شہری کسی بھی مشکوک پیغام یا ویب سائٹ پر ادائیگی ہرگز نہ کریں، سیف سٹی کی تمام سروسز شہریوں کے لیے بالکل مفت ہیں۔
قانونی کارروائی
ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ سیف سٹی ایسی تمام جعلی ویب سائٹس اور فیک نمبرز کے خلاف قانونی کارروائی میں مصروف عمل ہے۔








