یہ حکومت سپر مین اور سپر سپیڈ سے ونڈر بوائے پر آگئی ہے اور بہت جلد یہ ہوم الون پر چلے جائیں گے، بیرسٹر گوہر
سیاسی صورتحال پر جامع گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی نے سیاست کرنی ہے تو عوام کی آواز سننی ہو گی۔ یہ حکومت سپر مین اور سپر سپیڈ سے ونڈر بوائے پہ آگئی ہے اور بہت جلد یہ ہوم الون پر چلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ چاہتے ہیں 26ویں ترمیم کیس کے فیصلے کے بعد یہ کیس سنیں؟ جسٹس امین الدین کا وکیل حامد خان سے مکالمہ
مسائل اور چیلنجز
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال نیا ہے لیکن پاکستان کے مسائل وہی پرانے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ سندھ بہت اچھا رہا۔ ہزاروں لوگ نکلے لیکن افسوس ہوا کہ سندھ حکومت کا آخری دن کا رویہ جمہوری سوچ کا عکاس نہیں تھا۔ انہیں اپنا بھرم نبھانا چاہیے تھا اور سندھی ٹوپی اور اجرک کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے بعد دلہن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پولیس گھر آ پہنچی
عوام کی آواز
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی نے سیاست کرنی ہے تو عوام کی آواز سننی ہو گی۔ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔
سوشل میڈیا پر تبصرہ
یہ حکومت super man اور super speed سے wonder boy پہ آگئے ہیں اور بہت جلد یہ home alone پر چلے جائیں گے، بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/AXGtKKEsPW
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) January 12, 2026








