40 سے زائد مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے سعودی عرب کے معمر ترین شخص کا انتقال
سعودی عرب کے معمر ترین شخص کا انتقال
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) چالیس سے زائد مرتبہ حج کا فریضہ ادا کرنے والے سعودی عرب کے معمر ترین شخص ناصر بن ردّان آل راشد الوداعی انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اگست کو تحریک عروج پر ہوگی، علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے: بیرسٹر گوہر
عمر اور آخری رسومات
مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ناصر بن ردّان آل راشد الوداعی کی عمر 142 برس تھی۔ ان کی نمازِ جنازہ مملکت کے جنوبی علاقے میں ادا کی گئی ،انہیں آبائی گاؤں آل راشد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کرسمس کی تقریبات، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام
دینی وابستگی اور خاندانی معلومات
خاندانی ذرائع کے مطابق ناصر بن ردّان الوداعی نے 40 سے زائد مرتبہ فریضۂ حج ادا کیا اور وہ اپنی مضبوط دینی وابستگی کے باعث جانے جاتے تھے۔ انہوں نے آخری شادی 110 برس کی عمر میں کی، جس کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی۔ مرحوم کے 134 بچے اور پوتے پوتیاں تھے۔
سوشل میڈیا پر پھیلتی خبروں کی جھلک
Saudi Arabia’s oldest known man, Nasser bin Radan Al Rashid Al Wadaei, passed away at the age of 142.
Funeral prayers were held in Dhahran Al Janoub, and he was buried in his home village of Al Rashid, attended by over 7,000 people.
Born before the unification of Saudi pic.twitter.com/lJemknir7Z
— Seyeh Dulleh (@SeyehDulleh) January 12, 2026








