چین نے ایرانی مظاہروں کے ردعمل میں امریکہ کے ایران پر ممکنہ حملے کی مخالفت کردی
چین کی امریکی حملے کی مخالفت
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے ایرانی مظاہروں کے ردعمل میں امریکہ کے ایران پر ممکنہ حملے کی مخالفت کر دی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ چین ہمیشہ ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ ایک انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح ہے، اسرائیلی صدر
عالمی قوانین کی اہمیت
بیان میں کہا گیا کہ عالمی قوانین کے تحت ملکی خود مختاری اور سب کی سلامتی کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔ امید ہے کہ ایرانی حکومت اور عوام موجودہ مشکل صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں اور ملکی استحکام برقرار رکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے اپنے ہی شہریوں پر گولیاں برسا دیں، 10ہلاک
جرمن چانسلر کا بیان
اس کے علاوہ جرمن چانسلر نے کہا کہ ایران میں جاری تشدد ختم ہونا چاہئے، یہ طاقت کی نہیں، کمزوری کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور کرغزستان میں بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ
ٹرمپ کا موقف
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔ صدر ٹرمپ نے فلوریڈا سے واشنگٹن ڈی سی جاتے ہوئے طیارے میں گفتگو میں کہا کہ ایرانی اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ایران کے ساتھ مذاکرات کی ممکنہ پیشکش
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نے گزشتہ روز جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے رابطہ کیا، ہم ان سے مل سکتے ہیں۔ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔








