طلال چودھری غیر ذمہ دار آدمی ہیں، ہم نے ہمیشہ ہر کام آئین اور قانون کے مطابق کیا ہے، اسد قیصر
اسد قیصر کی تنقید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ طلال چودھری ایک غیر ذمہ دار آدمی ہیں۔
سہیل آفریدی کی کامیابی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کراچی میں شاندار ویلکم کیا گیا۔ سہیل آفریدی نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ کراچی پی ٹی آئی کا ہے۔
طلال چودھری کا جواب
طلال چودھری کون ہوتے ہیں بات کرنے والے؟ ہم جو بھی کام کرتے ہیں، وہ آئین اور قانون کے مطابق ہوتے ہیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا طلال چودھری کو جواب:
اوے تو کون ہے؟؟ تیری اوقات کیا ہے؟
طلال چودھری غیر ذمہ دار آدمی ہے، سہیل آفریدی ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ ہے، اسے کراچی میں شاندار ویلکم کیا گیا ہے۔ سہیل آفریدی نے ثابت کیا ہے کہ کراچی پی ٹی آئی کا ہے pic.twitter.com/otmMawOpnV








