لاہور میں بسنت کی تیاریاں، 23 اہم شاہراہوں کو بسنتی رنگوں سے سجایا جائے گا
بسانت کی تیاریوں کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں بسنت کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، شہر کو بسنتی رنگوں سے سجانے کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ ای بز پورٹل پر پتنگ فروشوں، مینوفیکچررز اور ٹریڈرز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 4خوارجی جہنم واصل
درخواستوں کا جائزہ
ای بز پورٹل رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 993 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 650 منظور کر لی گئیں، 58 درخواستیں مسترد جبکہ 284 درخواستوں کا فیلڈ سروے جاری ہے۔ پتنگ اور ڈور کی فروخت کے لیے 530 درخواستوں میں سے 340 منظور کی گئیں، جبکہ 218 پتنگ سازوں کو پتنگ اور ڈور بنانے کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
سڑکوں کی تزئین و آرائش
انتظامیہ کے مطابق لاہور کی 23 اہم شاہراہوں کو بسنتی رنگوں سے سجایا جائے گا۔ راوی ٹول پلازہ، جی ٹی روڈ، پائن ایونیو، نیازی انٹرچینج، آزادی چوک، سرکلر گارڈن، شاہراہ قائداعظم، شادمان اور ایم ایم عالم روڈ سمیت دیگر اہم سڑکوں پر بسنت کی بہار نظر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی بازیابی کے لیے بیلف مقرر
موسیقی اور سرگرمیاں
بسنت کے موقع پر ساؤنڈ سسٹم ایکٹ میں بھی نرمی کی جائے گی، جس کے تحت شہری پتنگ بازی کے ساتھ بلند آواز موسیقی سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔
پتنگ فروشوں کو اجازت
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ پتنگ اور ڈور سازوں کو 30 دسمبر سے تیاری جبکہ پتنگ فروشوں کو یکم فروری سے فروخت کی اجازت دے دی گئی ہے۔








