صومالیہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کر دیئے
صومالیہ کی کابینہ نے معاہدے منسوخ کر دیئے
موغادیشو (مانیٹرنگ ڈیسک) صومالیہ کی کابینہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے بلوچستان کے لیے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دے دی
امارات کی سرگرمیوں پر تحفظات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق صومالیہ کی کابینہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات صومالیہ کی وحدت، خودمختاری اور سالمیت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، مخالفین بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں: بیرسٹرسیف
مداخلت کو خطرہ سمجھا جاتا ہے
کابینہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی مداخلت اور سرگرمیاں آزاد اور خودمختار ملک کے لیے خطرہ ہیں اور دوسرے ممالک کی خودمختاری کے احترام کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ صومالیہ کے پاس متحدہ عرب امارات کی مبینہ مداخلت اور سرگرمیوں کے حوالے سے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔
معاہدوں کی منسوخی
صومالیہ کی کابینہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کے تمام معاہدے منسوخ کرنے کیساتھ ساتھ صومالیہ کی تین بندرگاہوں کے معاہدے بھی منسوخ کر دیئے ہیں۔








