آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
ایلیسا ہیلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم مسودہ، حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب
آنے والی سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر بھارت کے خلاف آنے والی سیریز کے بعد تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وکیل کے لیے ضروری ہے کہ خواہ کتنا ہی سینئر ہو جائے، وکالت کرتے کرتے بوڑھا ہو جائے، سائلوں سے اہم نکات پر تبادلۂ خیالات کرتے رہنا چاہیے
کیریئر کی جھلک
35 سالہ ایلیسا ہیلی نے 2010 میں کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے 295 انٹرنیشنل میچز میں 7 ہزار سے زائد رنزبنائے اور وکٹوں کے پیچھے 275 آؤٹ کیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا یواین سیکرٹری جنرل سے رابطہ، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
کپتان کی ذمہ داریاں
خاتون کرکٹر نے 2023 میں فل ٹائم کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ وہ 8 آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹلز کا حصہ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میٹھے خربوزوں سے لے کر رسیلے کیوی تک چینی پھل ایس سی او ممالک کے صارفین میں مقبول
نجی زندگی
خیال رہے کہ ایلیسا ہیلی آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل سٹارک کی اہلیہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے، ہمارے ساتھ بیٹھ کر پالیسی بنائی جائے، ہم نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد چاہتے ہیں، اسد قیصر
ایلیسا ہیلی کا بیان
ایلیسا ہیلی کا کہنا ہے کہ "میں ملے جلے احساسات کے ساتھ بھارت کے ساتھ سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہی ہوں۔ میں ابھی آسٹریلیا کے لیے کھیلنے کا جذبہ رکھتی ہوں لیکن مقابلے کا پہلو شاید کھو دیا ہے، اس لیے یہ ریٹائرمنٹ کا اچھا وقت ہے۔"
آخری میچز
ان کا کہنا ہے کہ "میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا تو حصہ نہیں ہوں گی لیکن ہوم گراؤنڈز پر بھارت کے خلاف آخری مرتبہ ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلوں گی۔"








