موسمی خرابی، لاہور فلائٹ آپریشن متاثر، 4 پروازوں کی اسلام آباد لینڈنگ
ملک بھر میں موسمی خرابی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے مختلف شہروں میں موسمی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ ملک بھر کی 8 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 53 کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت میں کتنی خواتین ملازمت کرتی ہیں؟ ڈیٹا سامنے آ گیا
لاہور اور اسلام آباد کی پروازیں
روزنامہ جنگ کے مطابق، لاہور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے سبب 4 پروازوں نے اسلام آباد لینڈنگ کی جبکہ اسلام آباد گلگت کی قومی ایئر لائن کی 4 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوتا: بھارتی ایئر چیف مارشل پھٹ پڑے
ہوائی سفر میں متاثرہ پروازیں
فلائٹ شیڈول کے مطابق، لاہور ابوظہبی کی غیرملکی ایئر کی 2، اسلام آباد سکھر کی بھی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
جدہ لاہور کی 2 پروازوں کو اسلام آباد اتارا گیا جبکہ ابوظبی نجف سے لاہور کی پروازوں کی بھی اسلام آباد لینڈنگ ہوئی۔
دیگر شہروں کی صورت حال
علاوہ ازیں، اسلام آباد اور کراچی کی 14، 14 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔ لاہور کی 12 پروازوں کی آمد اور روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق، پشاور ایئرپورٹ کی 8 جبکہ سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد کی 2، 2 پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی۔








