کروڑ لعل عیسن میں گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جاں بحق
تازہ خبر
لیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کروڑلعل عیسن یونین کونسل بصیرہ میں گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
آتشزدگی کے اسباب
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے کمرے میں سوئے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آگ بجلی کی تاروں کی سپارکنگ کی وجہ سے لگی۔








