شادی اور طلاق کی پیشگوئی، ہانیہ عامر نے نجومی کو کیا جواب دیا؟
ہانیہ عامر کی شادی اور طلاق کی پیشگوئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق اس سال شادی اور طلاق کی پیشگوئی کی گئی۔ ہانیہ عامر نے اپنے مخصوص طنزیہ انداز میں نجومی کو ایسا جواب دیا کہ مداح ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، متعدد گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
ہانیہ عامر کی مقبولیت
ہانیہ عامر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی انسٹاگرام سیلیبرٹی ہیں۔ 28 سالہ اداکارہ کو ان کے بے تکلف انداز، برجستہ مزاح اور سوشل میڈیا پر کھلے دل سے بات کرنے کی عادت کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت کا خیرمقدم، کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی سینئر قیادت کو پیرول پر رہاکرنے کی درخواست کر دی
نجومی کی پیشگوئی
حال ہی میں ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مقامی ٹی وی چینل کی ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک نجومی ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں پیشگوئی کرتے دکھائی دیے۔ ویڈیو کے مطابق نجومی کا دعویٰ تھا کہ ہانیہ کے زائچے اور نجومی علامات کے تجزیے سے یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ انہیں 2026 میں طلاق کا سامنا کرنا پڑے گا، حالانکہ اداکارہ تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میانوالی میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی قتل لیکن دراصل کس بات نے ملزم کو طیش دلایا؟ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا
ہانیہ کا مزاحیہ جواب
یہ غیر معمولی پیشگوئی ہانیہ عامر کی نظر سے نہ بچ سکی۔ انہوں نے حسبِ معمول طنز و مزاح کا سہارا لیتے ہوئے ویڈیو پر تبصرہ کیا: "عجیب... پہلے شادی تو ہونے دو۔" 
یہ بھی پڑھیں: فنگر پرنٹس میں دشواری کا مسئلہ ختم، نادرا نے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغازکردیا
مداحوں کی دلچسپی
ہانیہ کا یہ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مداحوں کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔ ایک صارف نے ہانیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، "ہانیہ، آپ کو اس کے بارے میں پتا ہے؟" جبکہ ایک اور نے مذاق میں کہا، "تو آپ نے چپکے سے شادی کر لی اور ہمیں بتایا بھی نہیں؟" کسی نے سوال اٹھایا، "شادی سے پہلے طلاق کیسے ہو سکتی ہے؟"
یہ بھی پڑھیں: اب ’’معرکۂ معیشت‘‘ جیتنا ہے، احسن اقبال
سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات
دوسری جانب گزشتہ سال کے اختتام پر یہ افواہیں بھی سامنے آئی تھیں کہ ہانیہ عامر اور ان کے سابق بوائے فرینڈ گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر قریب آگئے ہیں اور ممکنہ طور پر شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے اب تک دونوں میں سے کسی نے بھی کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔
ہانیہ کی صلاحیت
ہانیہ عامر کا یہ انداز ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ وہ نہ صرف اسکرین پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی اپنے مداحوں کو محظوظ کرنا خوب جانتی ہیں۔








