ریسکیو 1122 کے تمام اہلکاروں کو رسک الاؤنس دینے کی منظوری دیدی گئی
پشاور میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے لیے رسک الاؤنس کی منظوری
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے ریسکیو 1122 کے تمام اہلکاروں کو رسک الاؤنس دینے کی منظوری دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں “خدمات مولانا سمیع الحق شہیدکانفرنس” مولانا حامد الحق حقانی، سراج الحق اور دیگر کا خطاب
حکومتی فیصلہ اور مراسلہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، مراسلے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ریسکیو اہلکاروں کو رسک الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ خزانہ نے رسک الاؤنس سے متعلق سیکرٹری ریلیف کو مراسلہ بھیج دیا۔
اہلیت کی تفصیلات
مراسلے کے مطابق، سکیل تین سے 16 تک ریسکیو اہلکار رسک الاؤنس کے اہل قرار دیا گیا ہے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل کو ریسکیو اہلکاروں کے رسک الاؤنس سے آگاہ کردیا گیا ہے۔







