ریاض میں بریک پوائنٹ سنوکر کلب کا افتتاح
افتتاحی تقریب کا مختصر جائزہ
ریاض (وقار نسیم وامق) میں بریک پوائنٹ سنوکر کلب کا باقاعدہ افتتاح ایک پروقار تقریب کے ذریعے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جی آیاں نوں: سکھ مہمانوں کو عزت، احترام اور محبت کی یادیں دینا چاہتے ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
مہمان خصوصی اور شرکاء
افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی حافظ یعقوب اور پرویز ملک موجود تھے جبکہ ملک ریحان اور ملک زاہد نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ تنویر مہر، عمر خادم، اعجاز چوہدری، عدنان اقبال بٹ سمیت مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات اور معزز مہمانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے تینوں روز پارک میں صرف فیملیز جا سکیں گی، نوٹیفکیشن جاری
تقریب کی میزبانی
تقریب کی میزبانی وقاص احمد، ملک فیصل، اور علی پرویز نے کی، جنہوں نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی اور اہلِ ریاض کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بریک پوائنٹ سنوکر کلب کے قیام کو صحت مند تفریح اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔
شرکاء کے خیالات
شرکاء نے کلب کی انتظامیہ کو اس کامیاب آغاز پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ بریک پوائنٹ سنوکر کلب نوجوانوں کے لیے ایک مثبت اور معیاری تفریحی مرکز ثابت ہوگا۔








