اگر یاسر نواز باز نہ آئے تو انڈسٹری کو بتاؤں گی کہ وہ میرے ساتھ کام کرنا پسند کیوں نہیں کرتے: علیزے شاہ کی وارننگ
علیزے شاہ کی حسین وارننگ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ہدایتکار و اداکار یاسر شاہ کو سخت وارننگ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان، گارڈ آف آنر پیش، یادگار شہداءپر حاضری
انسٹاگرام پر پیغام
انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ سٹوری میں علیزے نے لکھا 'یہ میری یاسر نواز کو آخری وارننگ ہے کہ وہ میرا نام اب کسی پلیٹ فارم پر استعمال نہ کریں، 5 سال قبل میں نے ان کے ساتھ ایک پروجیکٹ میں کام کیا تھا جب کہ اب تک وہ جس کسی شو میں جاتے ہیں، میرا نام لیتے ہیں'۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے پاس جیل میں 6 بڑی بیرکس، باورچی اور ایکسرسائز مشینیں ہیں: طلال چودھری
دوبارہ معافی اور بے عزتی
اداکارہ نے لکھا 'ساتھ ہی وہ معافی مانگ رہے ہوتے ہیں کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا جب کہ ساتھ ہی پھر وہی کام کرتے ہیں اور میرا نام لے کر کہتے ہیں کہ ان کا میرے ساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا'۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے شاہ پورکانجراں میں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کر دیا
قانونی کارروائی کا انتباہ

علیزے شاہ نے کہا 'میرے پاس اس تمام شوز کا ریکارڈ موجود ہے جس میں انہوں (یاسر نواز) نے میرا نام لے کر میری بے عزتی کرنے کی کوشش کی، اگر ان کا یہی رویہ رہا تو میں اب بغیر کسی وارننگ کے یاسر نواز پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردوں گی'۔
انڈسٹری کو خطرہ
اداکارہ نے لکھا 'اگر یاسر نواز باز نہ آئے تو میں پوری انڈسٹری کو بتادوں گی کہ یہ میرے ساتھ کام کرنا کیوں پسند نہیں کرتے اور یقین کریں یہ ان کی امیج پر اچھا اثر نہیں ڈالے گا'۔








