ارچنا پورن سنگھ میں نایاب اعصابی بیماری کی تشخیص: مرض سے متعلق ڈاکٹروں کا حیران کن انکشاف
بالی ووڈ اداکارہ کا نایاب طبی مرض
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ ارچنا پورن سنگھ میں نایاب طبی مرض کمپلیکس ریجنل پین سنڈروم (CRPS) کی تشخیص ہوئی ہے۔ یہ بیماری مریض کو شدید اور طویل عرصے تک اعصابی درد میں مبتلا رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کو سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، جب سیاسی بات ہوگی تو اس پر بھرپور جواب دیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
بیٹے کا انکشاف
ارچنا پورن سنگھ کی خراب صحت سے متعلق انکشاف ان کے بیٹے آیوشمن سیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے کیا ہے۔
آیوشمن کے مطابق ان کی والدہ کو یہ بیماری 2025ء میں فلم 'وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو' کی شوٹنگ کے دوران کلائی میں چوٹ لگنے کے بعد لاحق ہوئی۔ اس بیماری کے نتیجے میں ارچنا سنگھ کا ہاتھ مستقل طور پر متاثر ہو گیا ہے۔
آیوشمن کا کہنا ہے کہ شدید درد کے باوجود ان کی والدہ نے فلموں اور ویب سیریز میں کام جاری رکھا اور 60 برس کی عمر میں اپنا یوٹیوب چینل بھی شروع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کو یہ خیال کہاں سے آیا کہ عدالتی اختیارات کم ہوئے؟ جسٹس جمال کا وکیل فیصل صدیقی سے استفسار
سی آر پی ایس کیا ہے؟
ماہرین کے مطابق CRPS ایک دائمی اعصابی درد کی بیماری ہے جس میں چوٹ کے بعد درد معمول سے زیادہ شدید اور دیرپا محسوس ہوتا ہے، حتیٰ کہ زخم ٹھیک ہونے کے بعد بھی یہ درد برقرار رہتا ہے۔
ڈاکٹرز نے وضاحت کی ہے کہ اس مرض میں اعصابی نظام درد کے سگنلز کو موثر طریقے سے کنٹرول نہیں کر پاتا، جس کی وجہ سے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی مسلسل درد کے پیغامات بھیجتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ظہیر عباس کو پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیا
بیماری کی علامات
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ CRPS میں درد جلنے یا چبھنے جیسا ہوتا ہے، اور ہلکی سی درد یا درجۂ حرارت میں معمولی تبدیلی بھی شدید تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔ متاثرہ عضو میں سوجن، جلد کے رنگ میں تبدیلی، پسینہ زیادہ آنا، اکڑن، اور کمزوری جیسی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔
زندگی بدل دینے والی بیماری
ڈاکٹرز کی رائے میں، ارچنا کو لاحق مرض CRPS جان لیوا نہیں ہے لیکن یہ زندگی بدل دینے والی بیماری ضرور ہے۔ اس بارے میں آگاہی حاصل کرنا بہت ضروری ہے تاکہ مریض بروقت علاج حاصل کر سکیں۔








