اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق، محمود اچکزئی واحد امیدوار
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کے بعد خالی سیٹ پر اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لئے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف نعت خواں ریحان قریشی کی گاڑی چوری ہو گئی، دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، ملزم آزاد
محمود خان اچکزئی کی نامزدگی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی ہی متحدہ اپوزیشن کے واحد امیدوار ہوں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
قانونی ضوابط کی تکمیل
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی قانونی ضابطے پورے کر کے اپوزیشن لیڈر کا تقرر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدر سید محسن گیلانی کی اہم ملاقات
پی ٹی آئی کا اجلاس
قبل ازیں پی ٹی آئی وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کر کے اپوزیشن لیڈر کیلئے باضابطہ طور پر محمود خان اچکزئی کی نامزدگی جمع کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب سے سپیکر ملک محمد احمد خان اور ارکان اسمبلی عاصم میکن اور خرم ورک کی ملاقاتیں
وفد کے اراکین
سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر گوہر علی، اسد قیصر، عامر ڈوگر اور اقبال آفریدی شامل تھے، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنک سالٹ کی برآمد بڑھانے کیلئے سپیشل اکنامک زونز بنائے جائیں گے: وزیر معدنیات
میڈیا سے گفتگو
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہو جائے گا۔ سپیکر ہی سب کچھ ہے، وہ جب چاہے نوٹیفکیشن کر سکتے ہیں، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہو جائے تو سینیٹ میں بھی ہو جائے گا۔
پی ٹی آئی کا موقف
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، بانی پی ٹی آئی چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے۔ عمران خان کے فیصلے کو کوئی سیاسی کمیٹی تبدیل نہیں کر سکتی۔








