کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ
پانی کی فراہمی میں تبدیلی کا فیصلہ
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں چوری کے شبے میں ایک شخص نے اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا
کے ایم سی حکام کی ہدایت
کے ایم سی حکام کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو متبادل نظام تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے 10 امیر ترین انسانوں کی فہرست جاری، ایلون مسک سب سے آگے
ہائیڈرنٹس کا خاتمہ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں موجود تمام ساتوں ہائیڈرنٹس کو بتدریج ختم کرکے لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کریں اور شہریوں کو پانی ان کی دہلیز پر لائنوں کے ذریعے فراہم کرنے کا بندوبست کریں۔ واٹر ہائیڈرنٹس سے ماہانہ 30 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے، واٹر ہائیڈرنٹس کا کانٹریکٹ گزشتہ سال ختم ہو چکا ہے، نئے کانٹریکٹس جاری نہیں کریں گے بلکہ شہریوں کی ٹینکرز سے جان چھڑائیں گے۔
پانی کی کمی کا حل
کراچی میں پانی کی کمی کو متبادل دنوں میں ہر علاقے کو پانی فراہم کرکے پورا کیا جائے گا، ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کرنا مستقل حل نہیں، اس سے شہریوں کو مشکلات ہیں۔








