عارف والا میں آتشزدگی سے ماں اور 2 بچیاں جاں بحق، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
آتشزدگی کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی دلی ہمدردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ماں اور دو بچیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوگوار خاندان سے تعزیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
غیر معیاری سلنڈر کی فروخت پر پابندی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے غیر معیاری سلنڈر کی خرید و فروخت پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔








