لوڈشیڈنگ کا جن پھر بوتل سے نکل آیا، لاہور کے مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ
لوڈشیڈنگ کی تازہ صورتحال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لوڈشیڈنگ کا جن پھر بوتل سے نکل آیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اس لیے پسند کرتی ہوں کیونکہ وہ پڑھے لکھے ہیں : لائبہ بٹ
بجلی کی طلب اور فراہمی
ذرائع کے مطابق لیسکو کی بجلی کی طلب 3050 میگاواٹ ہے جبکہ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 2450 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے لیسکو کا شارٹ فال 600 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔
دیہی علاقوں میں صورتحال
شارٹ فال کی وجہ سے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 سے 6 گھنٹے تک ہے۔








