پنجاب کے میڈیکل کالجز میں بلوچستان کے طلبا کے داخلے کا معاملہ، وزیر اعلی بلوچستان نے وزیر اعلی پنجاب کو خط لکھ دیا
وزیر اعلی بلوچستان کا خط
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے میڈیکل کالجز میں بلوچستان کے طلبا کے داخلے کے معاملے پر وزیر اعلی بلوچستان نے وزیر اعلی پنجاب کو خط لکھا ہے، جس میں سابقہ ایڈمشن پالیسی کے تحت داخلوں کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، 12 سالہ بچے سے مسجد میں مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
داخلوں کی پالیسی
خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز نے کوٹہ پر رواں سال کیلئے سلیکشن کر لی ہے۔ بلوچستان کے تمام زونز سے میرٹ پر طلبا کی سلیکشن کی گئی جبکہ بلوچستان کوٹہ پر داخلہ پالیسی میں تبدیلی کا اطلاق آئندہ برس سے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد دلہن کے مرد ہونے کا انکشاف
سیٹس کی تعداد
واضح رہے کہ پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں بلوچستان کوٹہ کی 24 سیٹیں ہیں۔ پنجاب حکومت نے رواں سال بلوچستان کوٹہ پر براہ راست داخلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یو ایچ ایس کے ذریعے بلوچستان کے طلبا کو آن لائن درخواستیں دینے کا کہا گیا ہے۔
داخلوں کی درخواست
وزیر اعلی بلوچستان نے رواں سال بلوچستان کی مرتب کردہ فہرست پر داخلوں کی استدعا کی ہے۔








