پی ٹی آئی نے نئے میثاقِ جمہوریت کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو دعوت دے دی
پی ٹی آئی کا نئے میثاقِ جمہوریت کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نئے میثاقِ جمہوریت کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو دعوت دی اور تمام فریقوں کے اتفاق سے الیکشن کمیشن کی تشکیلِ نو کا مطالبہ کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے ارکانِ قومی اسمبلی نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: 13 رکنی بنچ میں سے 2 نے پہلے دن فیصلہ کردیا، فیصلہ دینے کے بعد 2 جج صاحبان بنچ میں بیٹھ کر کیا کریں گے، جسٹس محمد علی مظہر کے ریمارکس
قرارداد کی منظوری اور اہم مطالبات
اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بےبنیاد اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کو بحال کیا جائے۔ قرارداد میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور سندھ حکومت کی جانب سے دورے کے دوران رکاوٹیں ڈالنے کی مذمت کی گئی۔ قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملک اس وقت ایک نہایت نازک اور پیچیدہ سیاسی دور سے گزر رہا ہے، جمہوری قوتوں سے مطالبہ ہے کہ ایک نئے میثاقِ جمہوریت پر اتفاق کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بل معاف کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی قرار داد بلوچستان اسمبلی میں منظور
الیکشن کمیشن کی تشکیلِ نو
قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کی ایسی تشکیلِ نو شامل ہو جس پر تمام فریقین کا اتفاق ہو، جبکہ شفاف، آزاد و منصفانہ نئے انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ سیاسی اسیران کے ساتھ انصاف اور قانونی برابری کو یقینی بنایا جائے۔ قرارداد میں پارلیمانی پارٹی نے تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے قائدین کے دورۂ لاہور کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پی ٹی آئی کے امن جرگے کا اعلامیہ
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے بلائے گئے امن جرگے کے اعلامیے کو من وعن تسلیم کیا جائے، اعلامیے پر فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔








