8 فروری کو شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان ہے، ہمارا احتجاج پرامن اور مہذب ہوگا، 8 فروری کو عوام رول آف لاء اور اپنے حق کے لیے نکلیں گے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی کا موقف

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم واضح الفاظ میں کہتے ہیں ٹی ٹی پی دہشتگرد جماعت ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ہر وہ جماعت جسے حکومت اور ادارے دہشتگرد سمجھتے ہیں، ہم انہیں دہشتگرد سمجھتے ہیں۔ 8 فروری کو شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان ہے، ہمارا احتجاج پرامن اور مہذب ہوگا۔ 8 فروری کو عوام رول آف لاء اور اپنے حق کے لیے نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کا کیس، جسٹس جمال مندوخیل کا اکثریتی فیصلے پر جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کردیا گیا

میڈیا سے گفتگو میں اہم نکات

داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ملاقاتیں نہیں ہو رہیں۔ ہر ہفتے ہم آتے ہیں، انتظار کر کے واپس چلے جاتے ہیں۔ پتا نہیں ان کو کس نے پٹی پڑھائی ہے کہ ملاقات نہ کرانا اچھا عمل ہے۔ ملاقاتیں ہوں گی تو حالات میں بہتری ہو گی۔ فروری 2025 سے پارٹی لیڈر شپ کی کوئی ملاقات بانی سے نہیں ہوئی، عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ سسٹم ساکت نہیں ہونا چاہیے، جتنا آپ روکیں گے اتنا عوام کی ہمدردیاں بانی سے بڑھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان وزیر تجارت بھارت پہنچ گئے، دونوں ملکوں کی تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں

سہیل آفریدی کا کراچی دورہ

سہیل آفریدی کے دورہ کراچی سے قبل سندھ حکومت کے رویئے پر شکریہ ادا کیا۔ بدقسمتی سے سہیل آفریدی کے دورہ کراچی کے آخری دن رویہ بدل گیا۔ حیدر آباد سے واپسی پر سہیل آفریدی کا راستہ روکا گیا۔ سندھ حکومت نے پہلے جلسے کی اجازت دی، پھر راستے روک دیئے۔ سہیل آفریدی جہاں جہاں گیا، کوئی ایک گملا تک نہیں ٹوٹا۔ عوام نے سہیل آفریدی کا استقبال کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف سی جوانوں نے بڑی تباہی سے بچا لیا، حوصلے پست نہیں ہوں گے: سہیل آفریدی

پارلیمانی پارٹی اجلاس اور دیگر امور

ان کا کہنا تھا کہ بانی اور بشریٰ بی بی کی فیملی کو کبھی بھی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ڈسکس نہیں کیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس کا ایجنڈا پارلیمینٹ سے متعلق تھا۔ پارلیمانی پارٹی میں زیادہ تر گفتگو اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن پر کی گئی۔ آئینی توازن ہر حال میں ہونا چاہیے، دہشتگردی کے مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ دہشتگردی ناسور ہے، دہشتگردوں سے متعلق کسی کے دل میں نرم گوشہ نہیں ہونا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن ہونا خوش آئند ہے۔

آگے کے اقدامات

آج سارا پراسس مکمل ہوگیا، امید ہے کہ جمعرات تک نوٹیفکیشن آجائے گا۔ اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن ہونا اعتماد سازی کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔ 8 فروری کو شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان ہے، ہمارا احتجاج پرامن اور مہذب ہوگا۔ دہشتگردی کے خلاف متفقہ موقف ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ مذاکرات ہوں، سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہو۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...