دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، سنگاپور، پہلے، جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 کی فہرست
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اور مستند ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے 2026 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
درجہ بندی کا طریقہ کار
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ درجہ بندی متعلقہ پاسپورٹ پر دنیا بھر میں بغیر ویزا یا کم پابندیوں کے ساتھ سفر کی سہولت کے حوالے سے کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے بہت سی باتوں پر مجھ سے اتفاق کیا ہے، اس وقت اہم عمران خان کی صحت ہے، ان کی آنکھ کا ضائع ہونا برداشت نہیں کرسکتے، اعتزاز احسن
پہلا نمبر: سنگاپور
رواں سال کی فہرست میں ایشیائی ممالک نے سبقت حاصل کر لی، پہلے نمبر پر سنگاپور، دوسرے پر جاپان اور جنوبی کوریا ہیں۔ سنگاپور کے شہریوں کو دنیا کے 227 میں سے 192 ممالک اور خطوں میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول کی سہولت حاصل ہونے کے باعث پہلا نمبر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم کیلئے درکار ووٹ؛ سینیٹ میں پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی
دوسرا نمبر: جاپان اور جنوبی کوریا
جاپان اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس پر 188 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنک فوڈ کا استعمال، دنیا بھر میں پہلی بار موٹے بچوں کی تعداد غذائی قلت کا شکار بچوں سے زیادہ ہو گئی
تیسرا نمبر: یورپی ممالک
ڈنمارک، لکسمبرگ، اسپین، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان پاسپورٹس کے حامل افراد 186 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کا حضرموت پر دوبارہ کنٹرول بحال کرنے کا اعلان
چوتھا نمبر: مزید یورپی ممالک
چوتھے نمبر پر مشترکہ طور پر 10 یورپی ممالک شامل ہیں جن میں جرمنی، فرانس، اٹلی اور نیدرلینڈز نمایاں ہیں۔ ان پاسپورٹس پر بغیر ویزے کے 185 ممالک کا سفر کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے بڑی رقم موصول ہوگئی
پانچواں نمبر: متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات پانچویں نمبر پر آ گیا ہے، 2006 کے بعد یو اے ای نے 149 نئی ویزا فری منزلیں حاصل کیں اور 57 درجے بہتری کے ساتھ اوپر آیا۔
یہ بھی پڑھیں: فنگر پرنٹس میں دشواری کا مسئلہ ختم، نادرا نے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغازکردیا
برطانیہ اور امریکا کی پوزیشن
برطانیہ کو گزشتہ ایک سال میں سب سے زیادہ نقصان ہوا اور اب یہ 182 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ امریکا بھی مسلسل نیچے آتا جا رہا ہے۔ اس سال امریکا 10 ویں نمبر پر ہے، اس کے پاسپورٹ پر 179 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کیا جا سکتا ہے۔
آخری نمبر: افغانستان
فہرست میں سب سے آخری نمبر 101 واں نمبر افغانستان کا ہے، جس پر صرف 24 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جا سکتا ہے۔ افغانستان کے بعد شام اور عراق بالترتیب 100 اور 99 ویں نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 98 نمبر پر ہے。








