پالتو جانوروں کے چارے میں زہر ملا کر مارتے اور پھر ان مرے ہوئے جانوروں کا گوشت ہوٹلز میں بیچتے، لاہور سے دو ملزمان گرفتار

پالتو جانوروں کی پراسرار ہلاکت کا راز

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گرین ٹاؤن میں پالتو جانوروں کی پراسرار ہلاکت کا راز فاش ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، گرین ٹاؤن میں کئی ماہ سے پالتو جانوروں کی راتوں رات ہلاکت اور غائب کر دینے کے واقعات سامنے آ رہے تھے جس پر علاقہ مکین پریشان تھے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ،31 دسمبر تک ٹریفک کھولنے کی ہدایت

سی سی ٹی وی فوٹیج کی گواہی

تاہم، سی سی ٹی وی فوٹیج نے جانوروں کی پراسرار ہلاکت کا بھانڈہ پھور دیا۔ فوٹیج میں سامنے آیا کہ خاکروب رات کو جانوروں کے چارے میں زہریلا مواد ڈال دیتا جس سے ان کی موت واقعہ ہو جاتی۔ مقامی افراد نے ملزم شاہد کو واردات کے دوران پکڑ لیا اور اس کی درگت بنائی۔ ملزم شاہد نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی راشد کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے صدر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل غیر قانونی تارکین کے بارے بڑا اعلان کر دیا

ملزمان کی گرفتاری اور قانونی کارروائی

پولیس کے مطابق، ملزمان مردہ جانوروں کا گوشت مختلف ہوٹلوں میں فروخت کرتے تھے۔ دونوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 8 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

فوڈ اتھارٹی کا نوٹس

پولیس کے مطابق، ملزمان کے انکشاف پر فوڈ اتھارٹی کو بھی متعلقہ ہوٹلوں کے خلاف ایکشن لینے کا کہہ دیا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ میں 30 سے 40 جانور ہلاک کیے جا چکے ہیں، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...