اسلام آباد میں پولیس والے ڈکیتیاں کر رہے ہیں، این سی سی آئی اے اپریل 2025 میں بنی اور ملک میں افراتفری مچا رکھی ہے، شیر افضل مروت کا الزام
اسلام آباد میں پولیس کی ڈکیتیاں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن پارلیمنٹ شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پولیس والے ڈکیتیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس والوں کی 2 کروڑ کی ایک ڈکیتی وزیر موصوف کے نوٹس میں لائی ہے۔ اس کے علاوہ، 2 اور ایس ایچ اوز نے 10 کروڑ 17 لاکھ روپے لوٹے ہیں اور یہ ڈکیتیاں گزشتہ 4 ماہ میں ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر کسی کے پاس دلیل اور تربیت نہ ہو، تو دوسروں کی کردار کشی ہی اس کا واحد سہارا بن جاتی ہے، شیرافضل مروت کا ثمینہ پاشا کو مشورہ
NCCIA کے اثرات
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ این سی سی آئی اے اپریل 2025 میں بنی اور ملک میں انت مچا دی۔ شہریوں سے پیسے بٹورنے کے چکر میں بے بنیاد مقدمے بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، اسلام آباد میں 5 جگہوں پر ایک خفیہ ایجنسی کے نام پر چھپے مارے گئے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
شیر افضل مروت نے NCCIA پر الزام لگانے شروع کیے تو قومی اسمبلی اجلاس کی لائیو اسٹریم ہی بند ہو گئی۔
’یہ NCCIA اپریل 2025 میں بنی اور ملک میں انت مچا دی، شہریوں سے پیسے بٹورنے کے چکر میں بے بنیاد مقدمے بنائے۔ اسلام آباد میں 5 جگہوں پر ایک خفیہ ایجنسی نام پر چھپے مارے گئے‘ pic.twitter.com/ZDamH4K9TV— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) January 13, 2026








