سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئیں

انتقال کی خبر

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی دیوان نے شہزادی کے انتقال کا باضابطہ اعلان کیا۔ جس کے مطابق شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز کا انتقال مملکت سے باہر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سال بھر میں کوئی سو پچاس چھوٹے بڑے حادثات تو پاکستان ریلوے میں معمول کی بات ہے، کچھ حادثات کا تو اخباروں میں ذکر تک بھی نہیں ہوتا

نماز جنازہ کی تفصیلات

شہزادی کی نماز جنازہ بدھ 14 جنوری کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ شاہی دیوان نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی جبکہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

شاہی خاندان کا صدمہ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سعودی شاہی خاندان کو ایک اور صدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جب شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ بھی ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی تھی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...