عوام بانی پی ٹی آئی کے بارے میں سننا چاہتے ہیں اور ہم ان کی رہائی کے لیے جو کرنا پڑا وہ کریں گے، کوئی ہمیں نہیں روک سکتا ہے، علیمہ خان

علیمہ خان کا عمران خان کے بارے میں بیان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے عوام بانی پی ٹی آئی کے بارے میں سننا چاہتے ہیں اور ہم ان کی رہائی کے لیے جو کرنا پڑا وہ کریں گے، کوئی ہمیں نہیں روک سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی کی آمد بارے آگاہ کر دیا

سہیل آفریدی کی اہمیت

فیکٹری ناکہ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ سہیل آفریدی پاکستان کا مستقبل ہے، یہ نئی سیاست ہے اور پرانی سیاست جوان لوگوں نے دفن کر دی ہے۔ نئی جنریشن کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھوکا تھا کہ کراچی میں بہت خوف ہے، کراچی میں بالکل خوف نہیں ہے۔ چھوٹے سے چھوٹا افسر کراچی میں بلٹ پروف گاڑی کے بغیر نہیں چلتا، لیکن سہیل آفریدی نے گاڑی کے اوپر بیٹھ کر سارا وقت گزارا، اس کا مطلب ہے کراچی کے لوگ پرامن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل کمی

ڈیلی پاکستانی سیاست میں نئی ہوا

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کراچی کے خوف کے بت توڑ کر آئے ہیں، وہ چھوٹی موٹی باتیں نہیں کر کے آئے۔ اس قسم کے دلیر نوجوان ہمارے پاکستان کے سیاست دان ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بانی ہیں، انہوں نے جو چیزیں بھیجی ہیں وہ ایکس پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیہ میں مسافر بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق

عوامی سٹیج پر سیاست

علیمہ خان نے بیان دیا کہ ہم بھی بانی کا پیغام لے کر آئے اور ایکس پر ڈالا، سارا پاکستان اسی کو پڑتا ہے۔ عوام جاننا چاہتی ہے کہ ہمارے جج کون ہیں اور ہمارے سیاست دان کون ہیں اور وہ ملک کے لیے کیا کر رہے ہیں۔ نیا پاکستان بن چکا ہے۔ عوام فیصلہ کرتے ہیں کہ کس سمت میں جانا ہے۔

عمران خان کا آخری پیغام

علیمہ خان نے کہا کہ آخری پیغام میں عمران خان نے سہیل آفریدی کو کہا کہ تیاری کرو اور اسٹریٹ موومنٹ شروع کرو۔ جمہوریت عوام ہے، جو عوام کا دل کرے اس کو جمہوریت کہتے ہیں۔ آپ بانی پی ٹی آئی کا نام نہیں لیں گے تو آپ کو عوام نہیں دیکھیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...