صوابی میں سردیوں میں جس بے رحمی کے ساتھ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، وہ ناقابلِ برداشت ہے، شہرام خان ترکئی

لوڈشیڈنگ میں بےرحمیاں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی کا کہنا ہے کہ صوابی میں سردیوں میں جس بے رحمی کے ساتھ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، وہ ناقابلِ برداشت ہے۔ درجہ حرارت صفر اور منفی میں ہے مگر بجلی آدھا گھنٹہ بھی میسر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ماڈل کی ’بکنی‘ میں ریمپ واک، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

بدترین صورتحا ل

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر 20، 25 منٹ بعد دو دو، تین تین گھنٹے بجلی غائب ہو جاتی ہے۔ پنجاب میں ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نہیں جبکہ صوابی جس کے سینے پر تربیلا ڈیم واقع ہے، وہاں سردیوں میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ یہ سراسر ناانصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل ٹیم کی قونصل جنرل آف پاکستان کے قونصل جنرل سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

بھیانک بلنگ

بجلی تو ہے ہی نہیں، مگر بل آسمان کو چھو رہے ہیں۔ ایک بلب اور ایک پنکھے والے گھروں میں بھی ہزاروں نہیں بلکہ بیس سے پچاس ہزار تک کے بل آ رہے ہیں۔ ہم اس ناروا اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صوابی اور خیبر پختونخوا کے عوام پر رحم کیا جائے۔

شہرام خان ترکئی کا ٹویٹ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...