وزیر اعلیٰ بلوچستان کا صوبے کے بعض اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈز کے تحت علاج میں رکاوٹ کے معاملے کا نوٹس، رپورٹ طلب کرلی
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا فوری نوٹس
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے کے بعض اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈز کے تحت علاج میں رکاوٹ کے معاملے کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو روکنا ضروری ہے: طیب اردوان کا ایرانی ہم منصب اور سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ
محکمہ صحت کو ہدایت
وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت اور ہیلتھ کارڈ پروگرام کے حکام سے فوری رپورٹ طلب کی ہے اور صوبائی وزیر صحت کو معاملہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تربوز کے بیج کے 7 حیرت انگیز فوائد، جان کر آپ انہیں کبھی نہیں پھینکیں گے
غریب مریضوں کے علاج کی یقین دہانی
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ہیلتھ کارڈ کے تحت کسی بھی مریض کا علاج رکنا نہیں چاہیے اور تمام اسپتالوں کے واجبات جلد از جلد ادا کیے جائیں تاکہ غریب مریض بلا تعطل اپنی طبی سہولیات حاصل کر سکیں۔ہیلتھ کارڈ کے ذریعے غریب اور محتاج مریضوں کے علاج کا سلسلہ بدستور جاری رہنا چاہیے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
دشواری سے بچاؤ کے لیے اقدامات
وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے کی نگرانی کریں اور مریضوں کو کسی بھی قسم کی دشواری سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔








