حکومت کو پرائیوٹائزیشن کی بہت جلدی ہے، حکومت پرائیوٹائزیشن کے ذریعے بنیادی طور پر خسارہ نیشنلائز اور منافع پرائیوٹائز کر رہی ہے، چودھری منظور
پیپلز پارٹی کا موقف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی پی رہنما چودھری منظور کا کہنا ہے پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ آنے پر پی ٹی آئی کو عزت دی۔ اگر میں کسی کو گھر بلاؤں عزت دوں اور وہ میرے گھر میں کھڑا ہوکر میرے بڑوں کو گالیاں دینا شروع کردے تو اس کے باوجود بھی انکا کوئی پروگرام کینسل نہیں ہوا، نہ انہیں حیدرآباد جانے سے روکا گیا اور نہ ہی کراچی بار جانے سے روکا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمشنر نے سینیٹر اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کو جرمانہ کر دیا
نجکاری کے حوالے سے تبصرہ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو پرائیوٹائزیشن کی بہت جلدی ہے۔ حکومت پرائیوٹائزیشن کے ذریعے بنیادی طور پر خسارہ نیشنلائز اور منافع پرائیوٹائز کر رہی ہے۔ انہوں نے تو پی آئی اے کی نجکاری پر ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں۔ میں نے اس وقت بھی یہ کہا کہ یہ تو ایسی ڈیل ہے کہ میں کسی کو ایک مکان بیچوں 1 کروڑ 35 لاکھ میں اور 10 لاکھ میں لے لوں اور کہوں کے باقی آپ اس کو رپیئر کروا کر خود ہی رکھ لیں اور مبارک بادیں دوں اور لوں۔ ہم نے اس پر انہیں پورے ملک میں ایکسپوز کردیا ہے۔
سماجی میڈیا کی گفتگو
پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ آنے پر پی ٹی آئی کو عزت دی۔ اگر میں کسی کو گھر بلاؤں عزت دوں اور وہ میرے گھر میں کھڑا ہوکر میرے بڑوں کو گالیاں دینا شروع کردے تو اس کے باوجود بھی انکا کوئی پروگرام کینسل نہیں ہوا، نہ انہیں حیدرآباد جانے سے روکا گیا اور نہ ہی کراچی بار جانے سے روکا گیا۔ حکومت… pic.twitter.com/jO4TwDeLFh
— Ch. Manzoor Ahmed (@Ch_ManzoorAhmed) January 13, 2026








