بغیر اسٹیج، بغیر کنٹینر باغِ جناح عوام سے بھر جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ تحریکِ انصاف کوئی ون مین شو نہیں بلکہ ایک مضبوط عوامی اور تنظیمی تحریک ہے، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ کا سندھ کی عوام کا شکریہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے سندھ کی عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے نمائندے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے 4 روزہ دورے کے دوران شاندار استقبال کرکے تاریخ رقم کی۔ کراچی، حیدرآباد اور جامشورو میں عوام نے ایک بار پھر عمران خان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وفاداری ثابت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فونز 17 سیریز کب متعارف ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

استقبال کی تاریخ سازی

ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بغیر اسٹیج اور کنٹینر کے باغِ جناح میں عوام کا بھر جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ تحریکِ انصاف کوئی ون مین شو نہیں ہے، بلکہ یہ ایک مضبوط عوامی اور تنظیمی تحریک ہے۔ تمام تر سرکاری رکاوٹوں، این او سی کے ڈرامے اور پولیس کارروائیوں کے باوجود عوامی طاقت ہمیشہ سب سے بڑی ثابت ہوئی ہے۔

نئے مومنٹم کی ضرورت

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل سے اس دورے نے تحریک کو نیا مومنٹم عطا کیا ہے۔ ان شاء اللہ ہم اس مومنٹم کو ٹوٹنے نہیں دیں گے اور سندھ بھر میں اپنی جدوجہد کو مزید مضبوط کریں گے۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان سے آنے والے تمام مہمانوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...