کراچی میں گھر میں کام کے دوران 60 تولے سونا اور 6 لاکھ روپے نقدی چوری کرنے والا پلمبر گرفتار
چوری کی بڑی واردات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں چوری کی بڑی واردات سامنے آئی ہے، جہاں ایک گھر میں کام کرنے والا پلمبر 60 تولہ سونا اور 6 لاکھ روپے نقدی چوری کر کے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: زارا نور عباس کا انکشاف: جب معروف برانڈز نے میری پہلی حاملگی میں کام دینے سے انکار کیا
پولیس کی کارروائی
ایس ایس پی انویسٹیگیشن انعم تجمل کے مطابق ملزم نے چوری شدہ سونا اور نقد رقم اپنے ایک دوست کے گھر میں چھپا رکھی تھی، جسے ملزم کی نشاندہی پر برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے چوری کی رقم سے ایک موٹر سائیکل بھی خریدی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کی فینز سے اُلجھنے کی وجہ بھی بالآخر سامنے آگئی
واقعے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق یہ رواں سال کراچی میں چوری کی دوسری بڑی واردات ہے۔ نارتھ ناظم آباد میں پلمبری کے کام کے لیے آنے والے ملزم نے موقع پا کر گھر کی الماریوں کے تالے توڑے اور 60 تولہ سونا اور 6 لاکھ روپے نقدی چوری کر کے فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیاں: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ
متاثرہ افراد کی شکایت
متاثرہ افراد نے گزشتہ روز مقدمہ درج کرایا، جس کے بعد پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ہی ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن انعم تجمل کے مطابق متاثرہ شخص عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک گیا ہوا تھا، واپسی پر گھر کے دروازے ٹوٹے ہوئے تھے اور قیمتی سامان غائب تھا۔
ملزم کا پس منظر
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ملزم فیصل کئی سالوں سے ان کے گھر میں پلمبری کا کام کرتا تھا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے واردات کی۔








