امریکہ نے اخوان المسلمین کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا
امریکہ نے اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے مصر، لبنان اور اردن میں سرگرم اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں کسی تحریک یا ٹکراؤ کی سیاست کا حامی نہیں ہوں، جاوید ہاشمی
امریکی وزیر خارجہ کا بیان
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مقصد اخوان کی تشدد، عدم استحکام کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔ امریکہ اخوان المسلمین کے مالی وسائل روکنے کے تمام ذرائع استعمال کرے گا۔
مالی معاونت پر پابندیاں
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام کے بعد اخوان المسلمین کو دی جانے والی مالی معاونت غیر قانونی ہوگی۔ اخوان المسلمین کے ارکان پر امریکہ میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔








