ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
تھوڑا سا صبر اور کر لیں انشاءاللہ ہرطرح کی بندش وغیرہ سے نجات مل جائے گی۔ آپ جن مشکلات سے گذرے ہیں وہ اب جلد ختم ہونے والی ہیں، فکر نہ کریں اب۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت مزید مہنگا ، فی کلو قیمت کہاں پہنچ گئی؟ جانیے
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اب اپنے لئے انشاءاللہ اچھی اچھی خبریں ملیں گی،آپ جس طرح اُمید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے وہ بھی پوری ہو گی اور ایک بڑی ضرورت پوری ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور عالیہ حمزہ کی ضمانت کی درخواستیں خارج
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جس طرح کی بھی بندش کا شکار کیوں نہ ہوں، انشاءاللہ اس سے نکلنے کا اب بڑا شاندار موقع ملے گا، اور ایک بند راستہ آج آپ کے لئے کھل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیاں ، کتنے کلو منشیات پکڑی گئی ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ زیادہ دیر نہ کریں، زندگی کے جو فیصلے آپ نے کرنے ہیں اُن کو اب کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے، اور اب سنجیدہ ہو کر قدم اٹھانے کی ضرورت بھی لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی بجٹ میں عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونیکا امکان
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اب اپنی سطح سے نیچے آ کر فیصلے لینے ہوں گے، اور اپنی ضد ختم کریں گے تو حالات بھی بہتر ہو سکیں گے۔ ان دنوں اپنوں سے جدائی برسوں کی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پورے ملک کی پہلی سحری اپنے پیاروں کے ساتھ ہوگی، لیکن علی محمد خان جیل کی کوٹھڑی میں اکیلا ہوگا۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو انشاءاللہ اپنے گمان سے بھی زیادہ کامیابی حاصل ہو گی۔ فکر مند نہ ہوں، جو سلسلہ بن نہیں پا رہا تھا وہ اب بن جائے گا، اور حیران کن راستے کھل جانے کی اُمید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں اسپیشل پیٹروکیمیکل زون پر حملہ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو روحانی طور پر مضبوط ہونے کی بہت ضرورت ہے، آپ نماز کی پابندی رکھیں، ان دنوں یا حیی ّ یا قیوم کا ورد بھی کریں۔ اس سے کافی بہتری آنی شروع ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت: ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دنوں سے اپنے کاموں میں رکاوٹیں محسوس کر رہے تھے، وہ اب انشاءاللہ اس میں تیزی سے بہتری دیکھ سکیں گے، اور مالی طور پر بھی ضرورت پوری ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے پالیسی منظور
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن لوگوں نے اپنے گھر میں نحوست محسوس کی ہے، اور کسی جگہ سے اس کا سلسلہ دکھائی نہیں دے رہا تھا، اب وہ دشمن بے نقاب ہوگا جس کی وجہ سے یہ سب ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری فضائیہ نے ثابت کیا کہ مہنگا جہاز خریدنے سے دفاعی صلاحیت بہتر نہیں ہوتی: شبلی فراز
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں، تبدیلی کے جو مواقع سامنے آ رہے ہیں وہ بے حد شاندار ہیں۔ اگر آپ نے پوری طرح اس میں کردار ادا کیا تو وارے نیارے ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی بحرانوں کے خاتمے کیلئے قومی قیادت ڈائیلاگ کرے: لیاقت بلوچ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ابھی کوئی بڑا قدم نہ اٹھائیں، اس وقت ایسا کرنا مالی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لئے آپ ابھی جو مل رہا ہے اس کا شکریہ ادا کریں، اور خاموشی سے چلتے رہیں۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
جب تک صورتحال مکمل طور پر آپ کے حق میں نہیں آتی، آپ کوئی بھی رسک نہ لیں، اور نہ ہی کوئی نیا کام شروع کریں جو آپ کے لئے کسی مشکل کا سبب بن جائے۔








