سعودی کابینہ کا صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ
سعودی کابینہ کا صومالیہ کی حمایت کا اعادہ
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی کابینہ نے منگل کے روز صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ان عناصر کی کسی بھی قسم کی سبوتاژ کوشش کو مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نہیں چھوڑ سکتے ہم ۔۔۔
اسلامی تعاون تنظیم کی غیرمعمولی اجلاس کی توثیق
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق کابینہ نے صومالیہ کی موجودہ صورتِ حال پر جدہ میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس کے نتائج کی بھی توثیق کی۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ نے پاکستان واپسی سے متعلق دوٹوک اعلان کردیا
اجلاس کی تفصیلات
یہ اجلاس دارالحکومت ریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں خطے کی مجموعی صورتِ حال اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خلیج تعاون کونسل کا پاکستان اور بھارت سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ
اجلاس کے فیصلے
اجلاس کے بعد وزیراطلاعات سلمان الدوسری نے ایس پی اے کو بتایا کہ کابینہ نے او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس کے فیصلوں کی حمایت کی اور صومالیہ کے اتحاد، علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کے لیے کسی بھی متوازی ڈھانچے کے قیام کی کوشش کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی خاتون محتسب پنجاب کاکنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج و یونیورسٹی کا اچانک دورہ
سعودی عرب کے بین الاقوامی رابطے
کابینہ نے سعودی عرب اور مختلف ممالک کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطح کی مشاورت اور رابطوں کا بھی جائزہ لیا، جن میں علاقائی حالات اور امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششیں زیرِ بحث آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کا پنجاب میں مفت علاج ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
غزہ کی حمایت و مشترکہ مشقیں
اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے مملکت کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا، جبکہ سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی مشترکہ فوجی مشق ’’گلف شیلڈ 2026‘‘ کے کامیاب انعقاد کو سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: طلال چودھری، ایویں سہیل آفریدی کے پیچھے پڑنے کی بجائے اپنی تنظیم سازی پر توجہ دیں، شیخ وقاص اکرم
اقتصادی اجلاسوں کا جائزہ
کابینہ نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والے متعدد اعلیٰ سطحی اقتصادی اجلاسوں کا بھی جائزہ لیا، جن میں سعودی-جاپانی وزارتی سرمایہ کاری فورم اور سعودی-کینیڈین بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم نمایاں رہے۔
سیاسی مشاورت کے معاہدے
اجلاس کے دوران سعودی وزارتِ خارجہ اور کینیڈا کی وزارتِ خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے مسودے کی منظوری دی گئی، جبکہ مختلف ممالک کے ساتھ دیگر معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے مسودوں کی بھی توثیق کی گئی۔








