شدید دھند، موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا
دھند کی شدت کے باعث موٹرویز بند
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شدید دھند کے باعث مسافروں کی حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپلومیٹک انکلیو میں سفارتکاروں کی سہولت کیلئے قائم خدمت مرکز کا افتتاح
موٹر وے کی بندش کی تفصیلات
ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا گوجرہ دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔ اس کے علاوہ، موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
عوام کی حفاظت کا مقصد
ترجمان سنٹرل ریجن نے بتایا کہ موٹر وے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔








