پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے اشتہار جاری
پی سی بی کا ملتان سلطانز کی فروخت کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے اشتہار جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی ایئر فورس نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا
بڈز کیلئے خواہشمند پارٹیز کی دعوت
روزنامہ جنگ کے مطابق پی سی بی نے ملتان سلطانز کی بڈز کے لیے خواہشمند پارٹیز کو مدعو کر لیا ہے، جنہیں ملتان ٹیم کے فرنچائز رائٹس کے لیے بڈ کرنے کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب
دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ
پی سی بی کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے۔ تکنیکی طور پر کوالیفائیڈ بڈرز اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس
پی سی بی کا ملتان سلطانز کے معاملات میں تبدیلی
قبل ازیں پی سی بی نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے معاملات خود چلانے کا اعلان کیا تھا، لیکن اب پی سی بی ملتان سلطانز کو بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اگلی آکشن کی توقعات
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی آکشن پی سی بی کی توقعات سے بڑھ کر رہی ہے۔ دو نئی ٹیموں کی اچھی قیمت ملنے کے سبب اب ملتان سلطانز کی بھی آکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔








