تھائی لینڈ میں مسافر ٹرین کو حادثہ، 22 افراد ہلاک
تعمیراتی کرین کا حادثہ
بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھائی لینڈ میں ایک تعمیراتی کرین مسافر ٹرین پر گرنے سے 22 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پراپرٹی ڈیلرز نے خاتون کو کاغذات دینے کے بہانے بلا کر ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے
زخمیوں کی تعداد
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کے اولین سمارٹ گلاسز آئندہ سال متعارف کرائے جانے کا امکان
حادثے کی جگہ
یہ حادثہ صوبہ ناکھون رتچاسیما کے ضلع سکھیو میں پیش آیا۔ ٹرین تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے اوبن رتچاتھانی صوبے کی طرف جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ارجنٹینا کے صدر پر انتخابی مہم کے دوران شہریوں کا پتھراؤ، 2افراد زخمی
حادثے کی تفصیلات
رپورٹس کے مطابق ٹرین ٹریک پر گرنے والی کرین سے جا ٹکرائی جس کے باعث کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
مقامی میڈیا کی خبریں
مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد ٹرین میں آگ بھی لگ گئی تھی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔








