راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم شادی کی تقریبات میں پرفارمنس کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟
پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف ستارے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کا شمار ملک کے دو بڑے میوزک سٹارز میں ہوتا ہے، جو کنسرٹس اور نجی تقریبات میں اپنی شاندار لائیو پرفارمنسز کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛ پی ایس ایل ملتوی ہونے کا امکان بڑھ گیا
سپر ہٹ گانے اور مقبولیت
دونوں گلوکار بھارتی فلموں کے لیے متعدد سپر ہٹ گانے گا چکے ہیں، جنہوں نے ان کی مقبولیت کو مزید چار چاند لگا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: امارات میں ملازمین کے اہلخانہ کیلئے نئی ہیلتھ انشورنس پالیسی
ہائی پروفائل تقریبات میں پرفارمنس
یہ دونوں فنکار پاکستان میں ملک ریاض اور بھارت میں مکیش امبانی سمیت کئی ہائی پروفائل شادیوں میں پرفارم کر چکے ہیں، جبکہ ان کی فیس اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون سیزن، فیلڈ ٹیمیں ہائی الرٹ رہیں: لیسکو
حالیہ شادی کی تقریب
حال ہی میں راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہن اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور کی بیٹی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریب میں پرفارم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کی ترجیحات صرف اور صرف عوام کے مسائل کا حل ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
معاوضے کا انکشاف
حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک صحافی نے پاکستان میں تقریبات کے لیے ان گلوکاروں کے ممکنہ معاوضوں کا انکشاف کیا ہے۔
صحافی کے مطابق راحت فتح علی خان شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے تقریباً ایک کروڑ روپے سے زائد معاوضہ وصول کرتے ہیں۔ اگر وہ کسی دوسرے شہر میں پرفارم کریں تو یہ رقم بڑھ جاتی ہے، جبکہ بیرونِ ملک پرفارمنس کی صورت میں معاوضہ دگنا ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی ایجوکیشن ریفارمز کی تحسین دوسرے صوبے بھی کرنے پر مجبور ہیں: رانا سکندر حیات
عاطف اسلم کا معاوضہ
انہوں نے مزید کہا کہ میری معلومات کے مطابق عاطف اسلم پہلے شادیوں میں پرفارم نہیں کیا کرتے تھے۔ تاہم اب گلوکار نے 2 کروڑ سے زائد رقم وصول کرنا شروع کردی ہے۔
عابدہ پروین کا معاوضہ
ان کے مطابق لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین عموماً صحت کے مسائل کے باعث پرفارم نہیں کرتیں، تاہم اگر وہ شرکت کریں تو ان کا معاوضہ بھی خاصا زیادہ ہوتا ہے، جو تقریباً 60 سے 70 ہزار ڈالر کے درمیان ہے۔








