پاکستان اور آسٹریلیا کے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیڈول سامنے آگیا
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی تصدیق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوری کے آخر میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان قائداعظم سے بھی زیادہ مقبول ہیں، محمد علی جناح کے پاس بھی کے پی کے نہیں تھا : اسد طور
ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیڈول
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا جبکہ دیگر میچز 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جیوے، جیوے پاکستان” فیلڈ مارشل عاصم منیر کے سامنے نعرہ بازی، پاک فوج کے سربراہ کا خیرمقدم
میچز کے وقت
تینوں میچز میں ٹاس شام 5:30 بجے ہوگا اور میچز کا آغاز شام 6 بجے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں گونگی بہری خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرم کو عمر قید سنا دی گئی
آسٹریلوی سکواڈ کی آمد
اس حوالے سے آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس کیلئے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا: وفاقی وزیر خزانہ
ورلڈ کپ 2026 کے لیے اہمیت
یہ سیریز آئندہ ماہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔
آسٹریلیا کا پاکستان کا تیسرا دورہ
واضح رہے کہ یہ آسٹریلیا کا مارچ 2022 سے اب تک پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل 2022 میں آسٹریلیا نے پاکستان میں ایک ٹیسٹ سیریز، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔








