ڈیرہ اسماعیل خان: سی ٹی ڈی کی کامیاب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی ہلاکت
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے کامیاب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی میں 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے وزراء کندائی بند کے دورہ کیلئے روانہ
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نعمت اللہ، عبد الرؤف افغانی اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد براہ راست پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں: انتہائی امیر لوگوں کا ایک گروپ ٹک ٹاک خریدنے کے لیے تیار ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
برآمد شدہ اسلحہ
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے 3 کلاشنکوفیں، 9 میگزینیں، 2 ہینڈ گرینیڈز اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیے نے اپنا پہلا ہائپر سونک میزائل ٹائفون بلاک 4 متعارف کروا دیا
پولیس حکام کی جانب سے خراجِ تحسین
آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی ٹیمز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پر حملوں کا جواب آخری خارجی کے خاتمے سے دیا جائے گا، انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کر کے خارجیوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ کی ستائش
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں 3 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کی ستائش کی اور سی ٹی ڈی کے جوانوں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے 3 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر مذموم عزائم کو ناکام بنایا، خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سی ٹی ڈی سمیت تمام فورسز کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں، فتنہ الہندوستان کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








