صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف غیر آئینی قرار، سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
سندھ ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صنعتوں پر عائد کیے گئے کیپٹو ٹیرف کے خلاف دائر درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیپٹو ٹیرف کے اطلاق کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میٹرو بس میں خواتین مسافروں کے کانوں سے بالیاں نوچنے والی 2 برقعہ پوش خواتین گرفتار
کیپٹو ٹیرف کا پس منظر
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عدالت میں دائر درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے فروری 2025 میں صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف نافذ کیا، جس کے باعث صنعتی شعبے کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا اور صنعتوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
عدالت کے احکامات
سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ کیپٹو ٹیرف کی مد میں اب تک صنعتوں سے وصول کی گئی رقوم کو آئندہ آنے والے گیس بلوں میں ایڈجسٹ کیا جائے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف کا نفاذ آئین اور قانون کے منافی ہے۔
صنعتی شعبے پر اثرات
درخواست گزار صنعتوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کیپٹو ٹیرف کے باعث صنعتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور پیداواری لاگت میں اضافے کے نتیجے میں برآمدات اور روزگار پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کو صنعتی شعبے کے لیے ایک اہم ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔








