خصوصی ناکہ لگا کر مجھ سے رشوت طلب کی گئی، اسلام آباد پولیس پر فرخ کھوکھر کے سنگین الزامات
حراست میں لینے کا واقعہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما فرخ خان کھوکھر کو گزشتہ رات اسلام آباد میں مختصر طور پر حراست میں لیا گیا، تاہم بعد ازاں انہیں فوری طور پر رہا کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ساتھ 4 روزہ تنازع کے بعد پاک-افغان سفارتی تعلقات میں بہتری انتہائی اہمیت کی حامل ہے
ویڈیو بیان اور الزامات
رہائی کے بعد فرخ خان کھوکھر نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ کھنہ پل پر ان کے لیے خصوصی ناکہ بندی کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود ناکے پر گاڑی روکی، مکمل تعاون کیا اور پولیس کو تلاشی کی اجازت دی۔ ان کے مطابق ناکہ صرف انہیں روکنے کے لیے لگایا گیا تھا کیونکہ ان کے وہاں سے جانے کے بعد ناکہ ختم کر دیا گیا اور دوبارہ قائم نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
رشوت کا الزام
فرخ کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ ناکے پر موجود اہلکاروں نے ان سے رشوت طلب کی، تاہم انہوں نے رشوت دینے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی اہلکار رشوت مانگے، اس کی ویڈیو بنا کر سامنے لائی جائے کیونکہ اعلیٰ افسران ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، اب وقت بدل چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی مریم نواز ڈپلومیسی فورم 2025کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں مرکز نگاہ بن گئیں
پولیس کے مطالبات
انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ستار بندی اور آٹھ تاریخ کو ہونے والے کنونشن میں شرکت نہ کرنے کا کہا گیا اور گاڑی پر لگے پارٹی جھنڈے اتارنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس پر انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ویڈیو بنا سکتے تھے لیکن ملک کی بدنامی کے پیش نظر ایسا نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم انتقال کر گئے
تحقیقات کا مطالبہ
فرخ کھوکھر کے مطابق موقع پر رش بڑھنے پر انہوں نے گاڑیاں سائیڈ کرائیں اور کہا کہ کسی قسم کی ویڈیو نہ بنائیں۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں اور انہیں خود طلب کر کے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر ! کراچی کا شہری عدالت پہنچ گیا
آئندہ کی منصوبہ بندی
انہوں نے واضح کیا کہ اگر انہیں دوبارہ گرفتار کیا جاتا ہے تو ان کے کارکنان پرامن رہیں اور قانون ہاتھ میں نہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹھ تاریخ کو ہونے والا کنونشن ہر صورت منعقد ہوگا۔
مقامی پولیس کی حمایت
فرخ کھوکھر نے کھنہ پل کے ایس ایچ او اور ایس پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے موقع پر پہنچ کر پولیس اہلکاروں کی سرزنش کی اور معاملہ حل کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بار بار روکنے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے، جبکہ واپسی پر اسی مقام پر کوئی ناکہ موجود نہیں تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ناکہ خصوصی طور پر انہیں روکنے کے لیے لگایا گیا تھا۔








